ریشم 17

پسے ،مستحق طبقات کی مدد محض وقتی نہیں مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے’ ریشم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ آج کل مہنگائی اور وسائل نہ ہونے کے باعث عام آدمی بڑی مشکل سے گزر بسر کر رہا ہے،پسے ہوئے اور مستحق طبقات کی مدد محض وقتی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں ریشم نے کہا کہ پوش علاقوں میں رہنے والے صاحب ثروت افراد اپنے اردگرد موجود حقیقی حقدار خاندانوں کو تلاش کریں،ان مستحق خاندانوں کی باقاعدہ مالی معاونت اور ضروریات زندگی پوری کرنے کا مستقل بندوبست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خصوصاًغریب اور مستحق بچوں کی تعلیم اور کفالت اپنے ذمے لینا معاشرے کے خوشحال طبقے کی ذمہ داری ہے۔

اجتماعی تعاون سے کئی خاندانوں کو مشکلات سے نکال کر باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ نمود و نمائش کے بجائے حقیقی مستحقین کی مدد کو ترجیح دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں