لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار اور تماشہ سیزن فائیو کے فاتح ببرک شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں بیرون ملک جا رہے ہیں تاہم مستقل بنیادوں پر بیرون ملک منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ”این این آئی ”سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تماشہ سیزن فائیو میں شرکت کے باعث شوبز مصروفیات میں کچھ تعطل آ گیا تھا تاہم اب مختلف ہدایتکاروں نے دوبارہ رابطے شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد اپنے نئے پراجیکٹس پر کام شروع کریں گے۔ ببرک شاہ نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ کے ویزے کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے جبکہ یورپی ممالک کا دورہ بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔ بیرون ملک سفر کا مقصد پیشہ ورانہ مصروفیات اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے تاہم میری توجہ پاکستان میں اپنے شوبز کیریئر کو جاری رکھنے پر مرکوز ہے۔








