صائمہ نور 162

پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے ‘ صائمہ نور

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ صائمہ نورنے کہا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ مجھے اتنے بڑے اعزازسے نوازاجائے گا ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ یہ خدا کی ذات کا خصوصی کرم ،میری محنت اورپرستاروں کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میں اس اعزاز کے لئے نامزدہوئی ۔

انہوںنے کہا کہ میں مبارکبادیں دینے والوں کی مشکور ہوںجو میری کامیابی پر خوش ہوئے اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے یقینا ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں انڈسٹری سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں