فیصل کریم کنڈی 19

پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کاہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سب سے کم تنخواہ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی ہے، آپ پولیس کو مراعات نہیں دے سکتے اور اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں، پرانے وزیراعلیٰ نے بھی یہی کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے،

آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے، کے پی میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق سوال پر گورنر کے پی نے کہاکہ کیا لانگ مارچ ایسے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اسلام آباد میں گپیں مار رہے ہیں، لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے، تحریک انصاف کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں