سیف الملوک کھوکھر 23

پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ملکی سلامتی، استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں،سیف الملوک کھوکھر

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے سانحہ مظفرآباد کے شہید پائلٹ میجر حافظ عبدالماجد شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ملکی سلامتی، استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی جرات، بہادری اور وطن سے وفاداری پر فخر کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ شہداء کے ورثاء پاکستانی قوم کا فخر ہیں ،آپ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پاک افواج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک و قوم کی حفاظت کر رہے ہیں ، ہماری آنے والی نسلیں بھی شہداء کی مقروض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نہ صرف ملک کے اندر دہشتگردی کے ناسور کے خلاف بر سر پیکار ہیں بلکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھی چاک و چوبند ہیں ، پاک افواج کے افسران اور جوان نا گہانی آفت میں بھی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ریسکیو سر گرمیوں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں