بہروز سبزواری

پاک فوج نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے، بہروز سبزواری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت بڑ اکرم ہے کہ اس نے ہمیں عزت سے نوازا۔ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں بھارت کے ساتھ اسرائیل بھی تھا اور پاکستان کی اس کامیاب کارروائی کے بعد اسرائیل کو بھی ایک واضح پیغام پہنچ گیا۔بہروز سبزواری نے کہا کہ میں پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے اور ساتھ ہی اے آر وائی نیوز کی ٹرانسمیشن بھی قابل تعریف ہے۔

سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جو جوابی کارروائی کی بہت کمال کا کام ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا بہترین موقع ہے کہ اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے۔خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ صبح شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص میں زبردست کارروائی دیکھ کر دشمن دہشت میں آگیا اور اپنے ہونے والے پے در پے نقصانات کو دیکھتے ہوئے بھارت سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔