اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
یہاں جاری بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے، پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں، دہشتگرد عناصر کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز پوری قوت اور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری بہادر فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہوں گی،دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔









