میگھا 17

پاک ،سعودیہ ، ترکیہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب اہم پیشرفت ہے’ میگھا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور گلوکارہ میگھا نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکبا د دیتے ہوئے اسے مشترکہ سلامتی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا باہمی تعاون خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔

تینوں ممالک کو معاشی ترقی کے لئے بھی اجتماعی کاوشیں کرنی چاہیے اور ایسے معاہدوں میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جانا چاہیے ۔میگھا نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی سفارتی اور دفاعی اہمیت مزید مضبوط کی ہے۔پاکستان اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون دشمنوںکے لیے واضح پیغام ہے۔پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں