جیسن گلیسپی 14

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم خوف کے ساتھ کھیل رہی ہے، ٹیم میں کوئی سلیکشن حکمت عملی نظر نہیں آتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم خوف کے ساتھ کھیل رہی ہے، ٹیم میں کوئی سلیکشن حکمت عملی نظر نہیں آتی۔سابق کوچ نے کہا کہ عاقب جاوید روزانہ اپنا فیصلہ بدلتے ہیں، وہ 2 سال سے چیف سلیکٹر ہیں، انہوں نے گیری کرسٹن اور مجھے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا، ہمیں پاکستان ٹیم سے گء یعرصہ ہوچکا تاہم پھر بھی عاقب جاوید ہمیں ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید کو موجودہ صورتحال کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، کھلاڑیوں اور عاقب جاوید کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، برطرف کیے گئے کھلاڑیوں کو اپنی برطرفی کا علم اہلخانہ، دوستوں اور میڈیا سے ہوا۔سابق کوچ نے کہاکہ کھلاڑیوں کو برطرفی کے فیصلے سے براہ راست آگاہ نہ کرنا انتہائی بے عزتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں