چارلس 13

پاکستان کرکٹ ٹیم شاہی مہمان قرار، دو ستمبر کو ٹیم برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی

لندن (رپورٹنگ آن لائن)دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاہی مہمان قرار دے دیا گیا ہے اور ٹیم برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اسکواڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں شاہی مہمان بنے گا۔ لارڈز ٹیسٹ کے بعد 2 ستمبر کو پاکستان ٹیم کنگ چارلس سے ملاقات کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 27اگست سے لارڈز میں شروع ہو گا۔

وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی کی اگلے ہفتے برطانیہ آمد متوقع ہے جس کے دوران وہ قومی اسکواڈ کے ہمراہ شاہی محل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں