موبائل فون 45

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اورگزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ سے زائد نئے سیلولر صارفین مارکیٹ میں آئے،مجموعی تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق دسمبر 2025 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار تھی، جنوری 2026 میں 20 لاکھ سے زائد نئے سیلولر صارفین کا اضافہ ہوا،

جنوری میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئی۔پی ٹی اے کے مطابق تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 15 کروڑ 33 لاکھ 25 ہزار ہے، مجموعی ٹیلی ڈینسٹی 81.33 فیصد سے بڑھ کر 82 فیصد تک پہنچ گئی، نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کی رسائی کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شرح 60.32 فیصد سے بڑھ کر 61.32 فیصد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں