اعظم نذیر تارڑ 17

پاکستان میں خواتین سیاست، پارلیمنٹ، عدلیہ، تعلیم، کاروبار اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر قانون و برائے انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے،پاکستان میں خواتین سیاست، پارلیمنٹ، عدلیہ، تعلیم، کاروبار اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آذربائیجان میں او آئی سی لیبر سینٹر کی ایڈمنسٹریٹو ڈویژن کی سربراہ جلیلہ اللہ وردیوفا سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے خواتین کے حقوق، سماجی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات میں خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی تحفظ، صلاحیت سازی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے پلیٹ فارم کے تحت مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو وقار، مساوات اور بنیادی حقوق عطا کئے ہیں،ان کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانا مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

پاکستان اور او آئی سی لیبر سینٹر نے خواتین کی ترقی کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے، تجربات کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں