کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔








