پاکستان سٹاک مارکیٹ 15

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 291 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں