پاکستان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز تیرہ دسمبر کو ہوگا

کراچی( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز تیرہ دسمبر کو ہوگا ۔پی سی بی کی درخواست پرنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو آنے کی اجازت دیدی، پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق 13 سے 22 دسمبر تک شیڈول ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔سب سے مہنگا ٹکٹ ایک ہزار روپے کا رکھا جائے گا،500 اور 250 روپے کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

ویکسی نیشن کرانے والے 12 سال تک کے بچے بھی اہل خانہ کے ساتھ اسٹیڈیم آکر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔این سی او سی کی طرف سے ہدایات کے تحت تماشائیوں کومیچ کے دوران ماسک لگانا ضروری ہوگا۔کوویڈ پروٹوکول کی پالیسی پرعمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 دسمبرکوکراچی پہنچ رہی ہے۔سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔کوویڈ صورتحال میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں ہونے والی یہ پہلی سیریز ہوگی۔