آصف علی زرداری 116

پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر مملکت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا ردعمل جامع اور فیصلہ کن ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کیلئے تیار رہیں، کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں