اسلام آباد ہائیکورٹ 150

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات معطل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات معطل کر دیئے ۔

منگل کو جسٹس محسن اختر کیانی نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی درخواست پر فریقین کو چھ جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیئے تحریر فیصلہ میں کہاگیاکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے ۔

تحریری فیصلہ کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت چھ جولائی کو مقرر کر دیا گیا ،پاکستان اسٹیل ملز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا چوبیس مارچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم دیا تھا ،کیس کی آئندہ سماعت چھ جولائی کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں