ٹیکسٹائل مصنوعات 13

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ملکی ٹیکسٹائل صنعت عالمی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کررہی ہے، جبکہ یہ شعبہ ملکی معیشت اور برآمدات میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 40 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 17.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 2027 کے ابتدائی 2 ماہ میں بھی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور برآمدات 5.55 فیصد بڑھ کر 3.38 ارب ڈالر ہوگئیں۔ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل پیش رفت پاکستان کے صنعتی اور برآمدی شعبے کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ شعبے میں بڑھتی سرگرمیاں چاور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں