عروہ حسین 20

پاکستانی فن کار اور تخلیق کارنیٹ فلکس سے بہتر کام کر رہے ہیں، عروہ حسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ عروہ حسین نے پاکستانی ڈراموں کے معیار اور مقامی کہانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مواد کو اپنی اہمیت منوانے کے لیے نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارم سے موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ایک انٹرویو کے دوران عروہ حسین نے اس رجحان پر تنقید کی جس میں معیاری پاکستانی ڈراموں کو نیٹ فلکس کے معیار کا قرار دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا مجھے غیر مناسب لگتا ہے، کیونکہ پاکستانی فن کار اور تخلیق کار اس سے بھی بہتر کام کر رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ صرف کسی منصوبے کے کسی ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم پر نشر ہونے سے اس کا معیار بہتر نہیں ہو جاتا، ہمارے ہاں پیش کیے جانے والے فن اور معیار کو اپنی بنیاد پر پرکھنا چاہیے، نہ کہ دوسروں سے موازنہ کر کے۔عروہ حسین نے زور دیا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی اصل طاقت ان کی کہانیاں، کام کو ترجیح دینے کا انداز اور ان میں موجود حقیقی جذبات ہیں، تخلیقات میں جذبات کی سچائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں