کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح میں ناقابل یقین اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام آباد میں پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروے کے مطابق 72فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کے حوالے سے طبی ماہرین نے کہا کہ ایسی خواتین میں بے چینی اور ڈپریشن میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ فالج کا خطرہ بھی دگنا ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تولیدی صحت شدید متاثر ہوتی ہے جب کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے اموات اور پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کا خطرہ 20گنا بڑھ جاتا ہے۔طبی ماہرین نے بتایاکہ تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی ہے اور کولہے کے فریکچر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔