ٹیلر سوئفٹ 16

پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف ایکشن

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کے مقبول گانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال کیے جانے پر ردعمل دے دیا۔

گلوکارہ نے اب تک اپنے گانوں کے استعمال پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی، تاہم انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے گانوں کے ساتھ بنائی گئی متعدد ویڈیوز سے آڈیو ہٹوا دی ہے۔امریکی صدر کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی کئی ویڈیوز، جن میں گانے شامل ہیں، اب ٹک ٹاک پر میوٹ ہوچکی ہیں۔مداحوں کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہے،

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیلر سوئفٹ کے اقدام کو سراہنا شروع کردیا۔ایک مداح نے لکھا کہ کسی اکانٹ کو تین کاپی رائٹ اسٹرائیکس ملنے کے بعد اسے ہٹایا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ وہ شخصیت کبھی نہیں بنیں گی جو ان کے مخالفین چاہتے ہیں۔دیگر مداحوں نے بھی ٹیلر سوئفٹ کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے براہ راست جواب دینے کے بجائے اپنے گانوں کے استعمال پر کارروائی کر کے ٹرمپ انتظامیہ کو مزید توجہ یا تشہیر حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں