مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)کم عمر و نوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کا مقصد آن لائن رویہ جات کا فروغ اور کم عمر و نوجوان صارفین کیلئے محفوظ تر پلیٹ فارم کو یقینی بنانا ہے۔
ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئے فیملی پیئرنگ فیچر سے والدین اپنے کم عمر اور نوجوان بچوں کی آن لائن مصروفیات کی نگرانی کر سکیں گے اس کے علاوہ اس میں والدین کو ایپ کے استعمال کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاکہ تعلیمی اور دیگر مصروفیات کے اوقات میں بچے ٹک ٹاک استعمال نہ کرسکیں۔
مزید برآں والدین اپنیبچوں نیٹ ورک میں شامل دیگر صارفین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم کے نامناسب استعمال کے بارے میں شکایات بھی درج کروا سکیں گے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک میں متعارف کرائے گئے نئے ٹول میں 15 سے زیادہ خصوصیات شامل ہیں جن میں تحفظ، پرائیویسی اور ڈیجیٹل فلاح بہبود کے اقدامات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپ کم عمر اور نوجوان بچوں میں صحت مندانہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس کیلئے بین الاقوامی شراکتداروں سے بھی اشتراک کیا جائے گا تاکہ آن لائن مصروفیات کو محفوظ تر بنایا جا سکے۔