صنم جاوید

ٹوئٹس کیس میں گرفتار صنم جاوید ڈسچارج، ریمانڈ کی استدعا مسترد، ایک گھنٹہ بعد پھر گرفتار

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے نئے مقدمے میں گرفتار کی گئیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔اتوار کو پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو سیشن کورٹ اسلام آباد پیش کیا گیا،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، ایف آئی اے کی جانب سے صنم جاوید کے 6 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈیوٹی جج ملک محمد عمران کی عدالت میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے صنم جاوید کیوکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرلی اور رہائی کے بعد صنم جاوید گھر روانہ ہوئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن قید رہنے کے بعد آزادی ملی تھی۔