رانا تنویر حسین 45

ٹرمپ کی جانب سے جنگ نہ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،رانا تنویر حسین

مریدکے(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ نہ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔

اپنے آبائی حلقے مریدکے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ چین نے جدید ٹیکنالوجی میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدان اور ٹیکنالوجی ماہرین کی کارکردگی شاندار ہے، صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ نہ ہونے کا بیان خوش آئند ہے، پاکستان کی سفارتی کوششیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی دن رات کی محنت دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے۔

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا کہ بھارت کئی بار ہزیمت کا سامنا کرچکا، امید ہے اب جارحیت کی کوشش نہیں کرے گا، یو اے ای کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور مزید اچھے ہوں گے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے پاکستان ٹرانسپیرنسی سمیت دیگر معاملات میں اپنی ریٹنگز بہتر کرچکا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے مگر امریکہ ایران جنگ کے اثرات ختم ہونے میں وقت لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں