اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نجی ایئر لائن فلائی جناح کے فضائی بیڑے میں 11ویں طیارے کی شمولیت کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کیلئے باعث فخر اور نجی ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فلائی جناح کے بیڑے میں نئے طیارے کے اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملکی اور بین الاقوامی فضائی رابطوں کو مزید تقویت ملے گی۔
محسن نقوی نے اس نمایاں کامیابی پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سیکرٹری دفاع، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فلائی جناح کی پوری انتظامیہ اور ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا ایوی ایشن سیکٹر آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں پی آئی اے کی انتظامیہ سے بھی مزید اچھی خبروں کی توقع ہے۔








