وفاقی وزیرمواصلات

وفاقی وزیرمواصلات کا ملتان میں بحالی کےاقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور

ملتان(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ ملتان کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ملاقات کی،اور سیلاب سے کسانوں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان دورہ ملتان کےدوران شجاع آباد میں رانا قاسم نون کی رہائش گاہ بھی گئے،دونوں رہنماں نے سیلاب سے شہریوں کےجان ومال کے نقصان پرافسوس کا اظہارکیا اورجلال پور پیروالا اورملتان کے گردونواح میں سیلابی صورتحال اوربحالی کے اقدامات پرخصوصی توجہ دینےکی ضرورت پر زور دیا۔

عبدالعلیم خان نےکہا کہ مستقبل میں بچا کیلئے مستقل اور دیرپا منصوبہ بندی ضروری ہےمتعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کرنی چاہئیں۔راناقاسم نون نے عبدالعلیم خان کی دوبارہ ملتان آمد کوخوش آئند قراردیتےہوئےنیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بروقت کارروائیوں کو سراہا،ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی۔