عبدالعلیم خان 43

وفاقی وزیرعلیم خان کی کوئٹہ ٹرین واقعہ کی شدید مذمت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کوئٹہ ٹرین واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،پاک فوج اور سکیورٹی ادارے مکمل طور پرسرگرم عمل ہیں۔

اپنے بیان میںعبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لئے ہرشہری اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے،پاک فوج کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کرمادر وطن کادفاع کر رہے ہیں،آخرکار دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں