طارق فضل چوہدری 13

وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف ناکامی کے باعث آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ پر غور کیا جارہا ہے، ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں پیپلز پارٹی حکومت سے تعاون کرے گی، ایمرجنسی نفاذ کے لیے جو بھی سیاسی نقصان اٹھانا پڑے ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عوام اور امن و امان قائم کرنے والے اہلکار شہید ہو رہیہیں،کے پی چصوبے میں امن وامان کی صورتحال پر قابوپانیمیں ناکام ہوئی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا دہشتگردی بلوچستان میں بھی ہے لیکن وہاں کے وزیراعلی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں،کے پی حکومت دہشتگردی کی روک تھام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں