مریم نوازشریف 47

وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت جیسی سماجی نا انصافی جنم لیتی ہے،مریم نواز

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم تخفیف غربت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم تخفیف غربت منانے کا مقصد بنیادی ضروریات سے محروم کروڑوں انسانوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کرواناہے ۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے تخفیف غربت کا ہد ف خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔

وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت جیسی سماجی ناانصافی جنم لیتی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت دیگر سہولیات کا کسی طبقے تک محدود ہونا بھی غربت کی کمی میں حائل سماجی ناانصافی ہوتاہے ۔ حکومت پنجاب نے آسان کاروبار بزنس کارڈ، آسان کاروبار فنانس کے ذریعے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے شاندار مواقع پیدا کیے ۔

لاکھوں ورکروں اور محنت کشوں کے لئے راشن کارڈ پراجیکٹ تخفیف غربت کے لئے اہم اقدام ہے ۔ حکومت پنجاب نوجوانوں کو صنعتی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق آئی ٹی اور دیگر ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مواقع فراہم کررہی ہے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی، روڈا اور راوی گرین سٹی جیسے پراجیکٹس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ تخفیف غربت اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری ہمارے اہداف میں سرفہرست ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جدید زرعی مشینری کے استعمال اور دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں کا پنجاب حکومت کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید مشینری کے استعمال سے سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔مریم نواز کے فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا کسانوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔ محکمہ زراعت کی ٹیمیں ہر علاقے کے کسانوں کو فصل کی باقیات نہ جلانے پر قائل کرتے ہیں۔ سوپر سیڈر اور جدید مشینری کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں