عبدالعلیم خان 15

وزیر مواصلات کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں 48 خارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی شجاعت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خارجیوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے والی ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں