حنیف عباسی 18

وزیر ریلوے کا جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم کے انتقال پر اظہارتعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے مرحوم امیر العظیم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ امیر العظیم میرے عزیز بھائی تھے، ان کے انتقال کی خبر نے دلی صدمہ پہنچایا۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم ایک مدبر، باوقار اور اصول پسند سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ملکی سیاست میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔مرحوم کی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں