وزیر داخلہ 182

وزیر داخلہ سے کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری سے ملاقات ، صلاح الدین محسود نے فورس کے کام اور دائرہ کار سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے ،خیبر پختواہ اور ضم شدہ اضلاع میں امن و امن برقرار رکھنے میں ایف سی نے انتہائی موثرکام کیاہے،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن امان برقرار رکھنے میں مقامی پولیس کو بہت سپورٹ دی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر داخلہ سے کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ایف سی کے ملکی امن امان برقرار رکھنے میں کردار اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر ، پی ٹی آئی کے 25مئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی کی دارالحکومت اسلام آباد میں تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ کو فورس کے کام اور دائرہ کار سے متعلق آگاہ کیا،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے،پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہاتھوں ایف سی کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے، تشدد کے باوجود ایف سی اہلکاورں نے لانگ مارچ کے دوران انتہاءنظم وضبط اورتحمل کا مظاہرہ کیا، ایف سی اہلکاروں اور انکے کمانڈز کا پیشہ وارانہ کردار قابل تعریف ہے،خیبر پختواہ اور ضم شدہ اضلاع میں امن و امن برقرار رکھنے میں ایف سی نے انتہائی موثرکام کیاہے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن امان برقرار رکھنے میں مقامی پولیس کو بہت سپورٹ دی،

پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہاتھوں ایف سی کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے، تشدد کے باوجود ایف سی اہلکاورں نے لانگ مارچ کے دوران انتہاءنظم وضبط اورتحمل کا مظاہرہ کیا، ایف سی اہلکاروں اور انکے کمانڈز کا پیشہ وارانہ کردار قابل تعریف ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایف سی کو ایک موثر فورس بنانے کیلئے تمام ضروری مالی اورتکنیکی وسائل فراہم کرینگے۔ کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے کہا کہ پاکستان بھر میں فرنٹیر کانسٹیبلری کی تعداد اٹھائیس ہزار جوانوں پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ امن وامان کیلئے ایف سی وزارت داخلہ کے زیر انتظام فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں