لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کل ( منگل) کے روز وفاقی دارالحکومت کی تین مختلف شاہراہوں کے انٹرچینج کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
جناح ایونیو،نائتھ ایونیو اور ابن سینا روڈ اسلام آباد کے سنگم پر واقع یہ انٹرچینج تینوں مصروف شاہراہوں کے ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کو حل کرے گا۔ سرکاری ادارہ نیسپاک انٹرچینج کی تعمیر کا کنسلٹنٹ ہے۔