شہباز شریف 25

وزیر اعظم کا پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور کی چیئرمین شپ ملنے پر خوشی کا اظہار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کے مثر کردار کے اعتراف کا اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو گروپ آف ٹوئنٹی فور کی چیئرمین شپ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سفارتی سنگِ میل عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے گا۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارتِ خزانہ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت، موثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے سالانہ اجلاسوں کے دوران پاکستان کے مثر کردار اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کے لیے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ G-24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ کے حوالے سے مثر کردار ادا کرنے کا اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں