شفیع جان 13

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا پاکستان تحریک انصاف پشاور کے دیرینہ کارکن ماجد خان کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے پاکستان تحریک انصاف پشاور کے دیرینہ کارکن ماجد خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔شفیع جان نے کہا کہ ماجد خان پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ایک مخلص اور وفادار کارکن تھے جنکی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں