حنیف عباسی 17

وزیرِ ریلوے کا بلوچستان میں 9 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں کامیاب کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں اور ان کے غیر ملکی سرپرستوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے غیر ملکی سرپرستوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتیں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، قوم اس جنگ میں اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں