وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف 195

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کل بدھ کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وزیرِ اعظم کراچی میں اتحادی جماعتوں کے سربراہاوں کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے ۔

شہباز شریف کے مزارِ قائد کے دورے کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے۔اسکے بعد وزیرِ اعظم وزیرِ اعلی ہاوس سندھ کا دورہ کریں گے،وزیرِ اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کیلئے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں