طارق فضل چوہدری 13

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے،کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، صوبے میں ترقی اور امن کی بحالی اب اگلا بڑا چیلنج ہے،

خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے۔طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، صوبے میں ترقی اور امن کی بحالی اب اگلا بڑا چیلنج ہے، یہاں سیاسی مقاصد کارفرما نہیں تھے۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خود اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ بیٹھیں بات کریں، حکومت کے بامقصد مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بامقصد بات چیت کرنا چاہتی ہے تو موسٹ ویلکم۔وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور نے بتایا کہ خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی، گورنر راج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہو چکی،

صوبے میں اب تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا جس کے لیے ایمرجنسی لگائی گئی، خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشت گردوں سے کلیئر کیا جائے گا، دہشت گردی پر کنٹرول کے بعد صوبے کا نظم و نسق صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ گورنر کے پی صوبائی حکومت کے اختیارات کا مکمل کنٹرول لے چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئے گی، وفاقی حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ، امن کا قیام اور ترقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبر پختون خوا میں ایسے علاقے ہیں جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں