مریم نواز 114

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔

سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر میں گھروں کو شمار کیا جائے گا،ہرگھرانے کا معاشی اسٹیٹس درج کیا جائے گا،سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت دیہات میں مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت سوشیو اکنامک رجسٹری کے لئے صوبے بھر میں پانچ ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ،عوام گھر سے بیٹھ کر پورٹل پر بھی خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں اور ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں ،رجسٹریشن کے لیے آن لائن ویب پورٹل www.pser.punjab.gov.pk پر بھی اپنے کوائف کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔

سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروانے والے افراد ہی سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے حقدار ہوں گے۔رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ سمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام میں اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے،رجسٹرڈ شہری ہیلتھ کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ اور سکالرشپ پروگرام میں بھی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا،عوام کے لئے سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا ہے،اس پراجیکٹ سے حکومت کو لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک پر ہدایت کی کہ رجسٹریشن سنٹرزپر رجسٹریشن کے لئے عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں