مریم نوازشریف 16

وزیراعلی ٰپنجاب کا ملتان میں کرنٹ لگنے سے تین ورکرز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں تین ورکرز کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والے ورکرز کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔وزیراعلی ٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں