مریم نوازشریف 59

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہارتشکر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہارتشکر کیا اور اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ اور پوری قوم کو مبارکباددی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں بحری دفاع کے لئے شب و روز کوشاں ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے سے بحری دفاع میں اہم کامیابی حاصل کی۔ میزائل کا کامیاب تجربہ ظاہر کرتا ہے امن کے خواہاں ہیں مگر دفاع سے غافل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں