سہیل آفریدی 14

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کااعظم ورسک نرگسائی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر شدید تشویش

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک نرگسائی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر شدید تشویش، افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز شہریوں کے تحفظ اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ خیبرپختونخوا کے عوام مزید خونریزی اور بے گناہ شہریوں کے نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بے گناہ شہریوں بالخصوص بچوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات امن و امان کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ صوبے میں پائیدار امن کے لیے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں