شہباز شریف 17

وزیراعظم کی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کی چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو مبارکباد

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2026 ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق فٹبال ٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستان کی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے جو قومی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں