شہباز شریف 21

وزیراعظم کی ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرہ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ریٹائرڈ)ایوب گادھی کے ڈیرہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایوب گادھی کا شمار مسلم لیگ کے محنتی کارکنوں میں ہوتا ہے، اپنے ڈیرے پر عوامی مسائل سنتے ہوئے ان پر حملہ انتہائی قابل تشویش ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں