شہباز شریف 10

وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے راس تنورہ میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 14 سعودی شہری جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودیہ عرب میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیاجس کے باعث اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں