اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات پر زور دیتے ہوئے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات ، بند بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن خرم دستگیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیرِ اعظم کو پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اس دوران وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات بالخصوص بند رہ جانے والے بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔