شہباز شریف 16

وزیراعظم کافتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا ہ کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے خلاف مذموم عزائم کو مسلسل ناکام بنانے پر ساری قوم کو اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کی سرزمین سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک عزمِ استحکام کے وژن کے تحت کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں