وزیر اعظم محمد شہبازشریف 139

وزیراعظم کاترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر اطمینان اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کواپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ جان کر بہت اطمینان ہوا ہے کہ میریبھائی رجب طیب اردوان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ مکمل صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں