وزیراعظم عمران خان 191

وزیراعظم عمران خان کی قوم اور امت مسلمہ کو شبِ برات کی مبارکباد پیش

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے قوم اور امت مسلمہ کو شبِ برات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں، آمین۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے امت مسلمہ کے لئے شبِ برات کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ جاری کیے جانے والے پیغام میں وزیراعظم نے شب برات کی مبارباد پیش کی اور دعائیہ کلمات بھی کہیے ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں