شہباز شریف 17

وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور سعد وسیم کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور سعد وسیم نے بدھ کو یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیااور نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔

ملاقاتوں میں حلقہ کے سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں